أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّاَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمۡعِ ؕ فَمَنۡ يَّسۡتَمِعِ الۡاٰنَ يَجِدۡ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا ۞
ترجمہ:
اور ہم اس سے پہلے ( فرشتوں کی باتیں) سننے کے لیے گھات لگا کر بیٹھ جاتے تھے، سو اب جو سننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنے عقب میں آگ کا شعلہ تیار پایا جاتا ہے
تفسیر:
الجن : ٩ میں فرمایا : جنات نے کہا : اور ہم اس سے پہلے فرشتوں کی باتیں سننے کے لیے گھات لگا کر بیٹھ جاتے تھے، سو اب جو سننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنے عقب میں آگ کا شعلہ تیار پاتا ہے۔
اس کی تفسیر کے لیے بھی الملک : ٥ کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 72 الجن آیت نمبر 9
