عبس : 29 میں فرمایا : اور زیتون اور کھجور۔ اور گھنے باغات۔
زیتون کے پھل کے بہت فوائد ہیں، زیتون کا پھل کھایا بھی جاتا ہے اور اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے، زیتون کا تیل بہت مقوی ہوتا ہے، اس میں کو لیسٹرول بالکل نہیں ہوتا اور اس کو کھانے سے بدن اور اعصاب میں بہت قوت حاصل ہوتی ہے اور اسی طرح کھجور میں بھی بہت غذائیت اور بہت قوت ہے اور ہم اس سے پہلے اس کے متعلق تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔