وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 29
sulemansubhani نے Wednesday، 20 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا ۞
ترجمہ:
اور زیتون اور کھجور.
عبس : 29 میں فرمایا : اور زیتون اور کھجور۔ اور گھنے باغات۔
زیتون کے پھل کے بہت فوائد ہیں، زیتون کا پھل کھایا بھی جاتا ہے اور اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے، زیتون کا تیل بہت مقوی ہوتا ہے، اس میں کو لیسٹرول بالکل نہیں ہوتا اور اس کو کھانے سے بدن اور اعصاب میں بہت قوت حاصل ہوتی ہے اور اسی طرح کھجور میں بھی بہت غذائیت اور بہت قوت ہے اور ہم اس سے پہلے اس کے متعلق تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 29