ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 17
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ ۞
ترجمہ:
پھر ( ان سے) کہا جائے گا یہ ہے وہ عذاب جس کی تم تکذیب کرتے تھے.
المطففین : ١٧ میں فرمایا : پھر ( ان سے) کہا جائے گا : یہ ہے وہ عذاب جس کی تم تکذیب کرتے تھے۔
یعنی ان سے جہنم کے محافظ کہیں گے : یہ وہ عذاب ہے جس کی خبر تم کو رسولوں نے دی تھی اور تم اس کی تکذیب کرتے تھے۔
القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 17