أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ ۞

ترجمہ:

پھر ( ان سے) کہا جائے گا یہ ہے وہ عذاب جس کی تم تکذیب کرتے تھے.

المطففین : ١٧ میں فرمایا : پھر ( ان سے) کہا جائے گا : یہ ہے وہ عذاب جس کی تم تکذیب کرتے تھے۔

یعنی ان سے جہنم کے محافظ کہیں گے : یہ وہ عذاب ہے جس کی خبر تم کو رسولوں نے دی تھی اور تم اس کی تکذیب کرتے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 17