الغاشیہ : ١٩ میں فرمایا : اور پہاڑوں کو کہ وہ کیسے نصب کیے گئے ہیں۔
زمین میں ان پہاڑوں کو نصب کیا گیا، یہ نہ ادھر ادھر ہلتے ہیں نہ جھکتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان پہاڑوں کے اندر معدنی دولت کے ذخائر رکھے ہیں، ان میں سونا اور چاندی ہے، لوہا اور تانبا ہے، کوئلہ ہے اور انسانی ضروریات کا سامان ہے۔