أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ ۞

ترجمہ:

اور پہاڑوں کو کہ وہ کیسے غضب کیے گئے ہیں

الغاشیہ : ١٩ میں فرمایا : اور پہاڑوں کو کہ وہ کیسے نصب کیے گئے ہیں۔

زمین میں ان پہاڑوں کو نصب کیا گیا، یہ نہ ادھر ادھر ہلتے ہیں نہ جھکتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان پہاڑوں کے اندر معدنی دولت کے ذخائر رکھے ہیں، ان میں سونا اور چاندی ہے، لوہا اور تانبا ہے، کوئلہ ہے اور انسانی ضروریات کا سامان ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 88 الغاشية آیت نمبر 19