تفسیرِ نعیمی معروف عالم دین مفتی احمد یار خان نعیمی کی اردو زبان میں ایک مفصل تفسیر قرآن ہے، جو 11 پاروں پر مشتمل 11 جلدوں میں مرتب ہوئی۔ اس کا اصل نام اشرف التفاسیر (1363ھ) ہے۔ یہ تفسیر کئی مشہور تفاسیر جیسے تفسیر روح البیان، تفسیر کبیر، تفسیر عزیزی، تفسیر مدارک اور تفسیر ابن عربی کے خلاصے پر مشتمل ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر آیتِ مبارکہ کے تحت درج ذیل 11نکات تفصیل سے شامل کیے گئے ہیں، جو دیگر اردو تفاسیر میں نہیں ملتے:
- عربی آیت
- لفظی ترجمہ
- بامحاورہ ترجمہ
- تعلقاتِ آیات
- شانِ نزول
- تفسیر عالمانہ
- خلاصہ تفسیر
- فوائد
- فقہی مسائل
- اعتراضات و جوابات
- تفسیر صوفیانہ
