تفسیرِ نعیمی معروف عالم دین مفتی احمد یار خان نعیمی کی اردو زبان میں ایک مفصل تفسیر قرآن ہے، جو 11 پاروں پر مشتمل 11 جلدوں میں مرتب ہوئی۔ اس کا اصل نام اشرف التفاسیر (1363ھ) ہے۔ یہ تفسیر کئی مشہور تفاسیر جیسے تفسیر روح البیان، تفسیر کبیر، تفسیر عزیزی، تفسیر مدارک اور تفسیر ابن عربی کے خلاصے پر مشتمل ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر آیتِ مبارکہ کے تحت درج ذیل 11نکات تفصیل سے شامل کیے گئے ہیں، جو دیگر اردو تفاسیر میں نہیں ملتے:

  1. عربی آیت
  2. لفظی ترجمہ
  3. بامحاورہ ترجمہ
  4. تعلقاتِ آیات
  5. شانِ نزول
  6. تفسیر عالمانہ
  7. خلاصہ تفسیر
  8. فوائد
  9. فقہی مسائل
  10. اعتراضات و جوابات
  11. تفسیر صوفیانہ

جلد1 جلد2   جلد3  جلد4  جلد5  جلد6

جلد7  جلد8  جلد9  جلد10  جلد11  جلد12

جلد13  جلد14  جلد15  جلد16  جلد17  جلد18