صحیح مسلم پرمتعدد حواشی لکھے گئے اور بہت سی شروحات تصنیف کی گئی ہیں اور تقریبا ہرزمانہ میں علما راسخین اور جلیل القدرمحدثین صحیح مسلم کی احادیث کے اسرار و رموز اور حقائق و دقائق بیان کرتے رہے ہیں ، سطور ذیل میں چند شروح کے اسما ذکر کیے جاتے ہیں ۔
المفهم فی شرح غریب مسلم :: امام عبدالفاخربن اسماعیل الفارسی المتوفی ۵۲۹ ھ کی تالیف ہے۔
شرح مسلم :: یه امام ابوالقاسم اساعیل بن محمد اصفهانی متوفی ۵۳۵ھ کی تالیف ہے۔
المعلم بفوائد كتاب مسلم :: یہ ابوعبدالله محمد بن علی المازری المتوفی ۵۳۶ ھ کی تالیف ہے ۔
الاکمال فی شرح مسلم :: یہ قاضی عیاض بن موسی المالکی المتوفی ۵۴۴ ھ کی تالیف ہے ۔
شرح مسلم :: یہ عمادالدین عبدالرحمان بن عبد العلی المصری المتوفی ۶۲۴ ھ کی تصنیف ہے ۔
المفہم لما اشکل من تلخیص کتاب مسلم :: یہ شرح ابو العباس احمد بن عمر بن ابراہیم القرطبی المتوفی ۶۵۶ ھ کی تالیف ہے اس شرح میں الفاظ غربیہ کے معانی ، اعاریب اور احادیث سے مستنبط دیگر نکات کو بیان کیا گیا ہے ۔
المنہاج فی شرح مسلم بن الحجاج :: یہ شرح حافظ ابو زكريا يحيى بن شرف نووی الشافعی المتوفی ۶۷۶ کی تالیف ہے ۔ امام نووی نے فرمایا کہ اگر مجھے لوگوں کی پست ہمتی اور قلت رغبت کا خیال نہ ہوتا تو میں سو جلدوں میں اس کی شرح کرتا ۔ اللہ تعالی نے اس اس شرح کو بے حد مقبولیت عطا فرمائی ، عام طور پہ بر صغیر کے علماء کے پاس یہی شرح ہے جسے صحیح مسلم کے ساتھ چھاپ دیا گیا ہے . حافظ شمس الدين القونوی المتوفی ۸۷۷ ھ نے اس شرح کا اختصار بھی کیا ہے۔
شرح مسلم :: یہ شرح ابو الفرج عیسی بن مسعود الزوادی المتوفی ۷۴۴ ھ کی تالیف ہے ۔ پانچ جلدوں پر مشتمل یہ ایک ضخیم شرح ہے
شرح زوائد مسلم علی البخاری :: یہ شرح سراج الدین عمربن علی المتوفی ۸۰۴ ھ کی تالیف ہے چار جلدوں پر مشتمل ہے۔
اکمال اکمال المعلم :: یہ شرح امام عبداللہ محمد بن خلیفہ المالکی المتوفی ۸۲۷ ھ کی تالیف ہے ۔ چار جلدوں پر مشتمل ایک ضخیم شرح ہے ۔
شرح مسلم :: یہ شیخ تقی الدین ابوبکر بن محمد الدمشقی المتوفی ۸۲۹ ھ کی تالیف ہے ۔
الدیباج علی صحیح مسلم بن الحجاج :: یہ حافظ جلال الدین عبدالرحمان بن ابی بکر السیوطی المتوفی ۹۱۱ھ کی تالیف ہے ۔
شرح مسلم :: یہ شرح قاضی زین الدین زکریا بن محمد الانصاری المتوفی ۹۲۶ ھ کی تالیف ہے ۔
منہاج الابتہاج بشرح مسلم بن الحجاج :: یہ شرح شیخ شهاب الدین احمد بن محمد القسطلانی المتوفی ۹۲۳ ھ کی تالیف ہے، آٹھ جلدوں پرمشتمل ہے۔ یہ تقریبا نصف کتاب کی شرح ہے –
شرح مسلم :: یہ شرح ملا علی قاری المتوفی ۱۰۱۴ ھ کی تالیف ہے، چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ۔( ان تمام شروح کا ذکر حاجی خلیفہ المتوفی ۱۰۲۷ ھ نے کشف الظنون ج ا ص ۵۵۸ – ۵۵۷ میں کیا ہے ۔)
فتح الملہم :: شیخ شبیر احمد عثمانی متوفی ۱۳۷۹ ھ کی تالیف ہے، تین جلدوں میں اخیر کتاب النکاح تک لکھی ہے ، جسٹس محمد تقی عثمان نے کتاب الرضاع سے اخیر کتاب تک چار جلدوں میں اس کا تکملہ لکھا ہے ۔
شرح صحیح مسلم :: از علامہ غلام رسول سعیدی اس شرح میں پہلے احادیث کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے ۔ پھر ان احادیث پھر ان احادیث کی اردو میں شرح کی ہے ۔ ۱۴۱۴ میں اس کا اختتام ہوا، درمیان میں چھ سال بیماری کی وجہ سلسلہ تصنیف منقطع رہا ۔
مختصرات صحیح مسلم اور ان کی شروح
صحیح مسلم کا خلاصہ کرکے مختصرات کی بھی تالیف کی گئی ہے اور بعض لوگوں نے ان کی شروح بھی لکھی ہیں۔
مختصر صحیح مسلم :: یہ شرح ابو الفضل محمد بن عبد الله المریسی المتوفی ۶۵۵ دو کی تالیف ہے ۔
مختصر صحیح مسلم :: حافظ ذکی الدین عبدالعظیم المتوفی ۶۵۶ھ کی تالیف ہے ۔
شرح مختصر صحیح مسلم :: یه عثمان بن عبد الملک الکردی المصری المتوفی ۷۳۷ ھ کی تالیف ہے ۔
شرح مختصر صحیح مسلم :: یہ محمد بن احمد الاسنوی المتولی ۷۶۳ ھ کی تالیف ہے۔
شروع، مختصرات اور مستخرجات کے علاوہ مسلم کے اسما رجال پر ھی کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں ابوبکر احمدبن علی الاصفہانی المتوفى ۲۷۹ ھ کی تالیف مشہور ہے ۔ ( ان تمام شروح کی تفصیل حاجی خلیفہ المتوفی ۱۰۶۷ ھ نے کشف الظنون جلد ا ص ۵۵۸ – ۵۵۷ سے لی گئی ہے ۔