اور آپ ضرور دیکھیں گے کہ وہ اور لوگوں سے اور مشرکین سے بھی زیادہ زندگی کے دلدادہ ہیں ‘ ان میں سے ہر ایک شخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ کاش اس کی عمر ہزار سال ہو ‘ اور یہ عمر اسے دی جائے تو یہ اس کو عذاب سے دور کرنے والی نہیں ‘ اور جو کچھ یہ کررہے ہیں اس کو اللہ خوب دیکھنے والا ہے