اور جاہلوں (مشرکوں) نے کہا : اللہ ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی ؟ ان سے پہلے لوگوں نے بھی اسی طرح ان کے قول کی مثل کہا تھا ان کے دل ایک دوسرے کے مشابہ ہوگئے ہیں ‘ بیشک یقین کرنے والے لوگوں کے لیے ہم نے نشانیاں بیان فرمادی ہیں