کیا تم اس وقت حاضر تھے جب یعقوب کو موت آئی ؟ جب یعقوب نے اپنے بیٹوں سے کہا : تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے ؟ انہوں نے کہا : ہم آپ کے معبود کی عبادت کریں گے اور آپ کے باپ دادا ‘ ابراہیم ‘ اسمعیل اور اسحاق کے معبود کی ایک معبود کی اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں