اے مسلمانو ! ) تم کہو : ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر جو ہمارے طرف نازل کیا گیا اور اس پر جو ابراہیم ‘ اسماعیل ‘ اسحاق ‘ یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل کیا گیا ‘ اور اس پر جو موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا گیا اور اس پر جو دوسرے نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا ‘ ہم (ایمان لانے میں) نبیوں میں سے کسی ایک میں (بھی) فرق نہیں کرتے ‘ اور ہم اسی (ایک رب) کے فرمانبردار ہیں