کیا تم کہتے ہو کہ بیشک ابراہیم ‘ اسماعیل ‘ اسحاق ‘ یعقوب ‘ اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے ؟ آپ کہیے : کیا تم زیادہ جاننے والا ہو یا اللہ ؟ اور اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا جس نے اس شہادت کو چھپایا جو اس کے پاس اللہ کی طرف سے ہے ‘ اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں ہے