اور اگر آپ اہل کتاب کے پاس ہر قسم کا معجزہ بھی لے کر آئیں پھر بھی وہ آپ کے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے ‘ اور نہ آپ ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے ہیں اور نہ وہ ایک دوسرے کے قبلہ کی پیروی کرنے والے ہیں ‘ اور (اے مخاطب ! ) اگر علم حاصل ہونے کے بعد تو نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تو تو بیشک ضرور ظلم کرنے والوں میں سے ہوگا