روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن زید سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو بار وضو کیااورفرمایاکہ یہ نور پرنورہے ۱؎
شرح
۱؎ یعنی اعضائے وضو دو دو بار دھوئے اور اسے نور پر نور قرار دیا کیونکہ ایک بار دھونا فرض ہے،دوسری بار سنت،فرض بھی نور ہے اور سنت بھی،یعنی قیامت میں مسنون عمل کرنے والوں کا نوربہت تیزہوگا،لہذا جو تین تین بار اعضاء دھوئیں گے وہ بھی افضل ہیں۔