روایت ہے حضرت ابو رافع سے فرماتے ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیئے وضو کرتے تو اپنی انگلی کی انگوٹھی کو ہلاتے تھے ۱؎ ان دونوں کو دارقطنی نے روایت کیا اور ابن ماجہ نے اخیرکو۔
شرح
۱؎ انگوٹھی اگر تنگ ہو کہ بغیر ہلائے اس کے نیچے پانی نہ پہنچے تو وضو میں اس کا ہلانا فرض ہے اور اگر ڈھیلی ہو کہ بغیر ہلائے بھی نیچے پانی پہنچ جائے تو اس کا ہلانا مستحب ہے،یہ حدیث دونوں کو شامل ہے۔