انگلی کی انگوٹھی کو ہلاتے
sulemansubhani نے Saturday، 23 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :408
روایت ہے حضرت ابو رافع سے فرماتے ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیئے وضو کرتے تو اپنی انگلی کی انگوٹھی کو ہلاتے تھے ۱؎ ان دونوں کو دارقطنی نے روایت کیا اور ابن ماجہ نے اخیرکو۔
شرح
۱؎ انگوٹھی اگر تنگ ہو کہ بغیر ہلائے اس کے نیچے پانی نہ پہنچے تو وضو میں اس کا ہلانا فرض ہے اور اگر ڈھیلی ہو کہ بغیر ہلائے بھی نیچے پانی پہنچ جائے تو اس کا ہلانا مستحب ہے،یہ حدیث دونوں کو شامل ہے۔
ٹیگز:-
ہلانا , فرض , سنن دارقطنی , مستحب , انگوٹھی , حدیث , انگلی , رسول اﷲ , وضو , نماز , حضرت ابو رافع , ابن ماجہ , پانی , رسول اﷲﷺ , امام ابن ماجہ , ہلاتے , سنن ابن ماجہ