روایت ہے حضرت ابوسعیدخدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جمعہ کے دن کا غسل ہر بالغ پرواجب ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اگرواجب بمعنی ثابت ہو تو حدیث محکم ہے منسوخ نہیں اوراگر بمعنی ضروری ہے تو منسوخ ہے،جیسا کہ آئیندہ آرہا ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غسل جمعہ جمعہ کے دن کی وجہ سے ہے،نماز جمعہ فرض ہویانہ ہو۔بہت سے علماء کا یہ بھی قول ہے۔