روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے لازم ہے ہرمسلمان پر کہ ہر سات دن میں ایک دن غسل کرے جس میں سر وجسم دھوئے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہاں ایک دن سے مراد جمعہ کا دن ہے جیسا کہ دوسری روایتوں سے معلوم ہوا۔اورلزوم سے لغوی لزوم مراد ہے نہ کہ شرعی۔مطلب یہ ہے کہ ہفتہ میں جمعہ کے دن غسل کرلینا چاہیئے تاکہ بدن بھی صاف ہوجائے او کپڑے بھی اور جمعہ کی بھیڑ میں مسلمانوں کو تکلیف نہ ہو،چونکہ سرمیں میل جوئیں زیادہ ہوجاتی ہیں،اس لئے خصوصیت سے اس کا ذکر کیا ورنہ جسم میں یہ بھی داخل تھا۔غسل میں کلی اورناک میں پانی لینا اور تمام جسم کا دھونا ہمارے ہاں فرض ہے۔غسل سے پہلے وضوکرلینا داہنی طرف سے ابتداءکرنا سنتیں۔