روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان اورتکبیرکے درمیان کی دعا رد نہیں ہوتی ۱؎(ابوداؤد،ترمذی)
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ اس سے اذا ن وتکبیر کے درمیان کا سارا وقت مرادہے کہ اس میں جب بھی دعا مانگے قبول ہوگی مگر بہتر یہ ہے کہ اذان سے متصل دعا مانگے تاکہ اگلی حدیث پرعمل ہوجائے۔بعض صحابہ نے عرض کیا کہ حضورہم اس وقت کیا دعا مانگیں؟فرمایا دین ودنیا کی امن وعافیت مانگو۔