روایت ہے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اﷲ کے لیےمسجدبنائے گا اﷲ اس کے لیئےجنت میں گھر بنائے گا ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی مسجدبنانے والے کے لئےجنت میں ایسا گھربنایا جائے گا جووہاں دوسرے مکانوں سے ایسا افضل ہوگاجیسے مسجددنیا کے دوسروں گھروں سے،ورنہ جنت کے گھروں کو یہاں کی عمارات سے کیا نسبت۔خیال رہے کہ پوری مسجد بنانا اورتعمیرمسجدمیں چندہ دینا دونوں کے لئےیہی بشارت ہے بشرطیکہ ریاءکے لئےنہ ہو اﷲ کے لئےہو،اسی لئےعلماءمسجد پراپنا نام لکھنے کو منع کرتے ہیں کہ اس میں ریاء کا شائبہ ہے،ہاں اگرطلب دعا کے لئےہوتو حرج نہیں۔(مرقاۃ)اسی حدیث کی بناء پرصحابہ کرام اوراسلامی بادشاہوں نے اپنی یادگاروں میں مسجدیں چھوڑیں،مسجدبڑی ہویاچھوٹی،کچی ہویاپکی ثواب بقدر اخلاص ہے۔