روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ وسلم) نے کہ پورب و پچھم کے درمیان قبلہ ہے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یہ حدیث مدینہ والوں کے لیے ہے کیونکہ وہاں کعبہ جانب جنوب ہے،ہمارے ہاں قبلہ جانب مغرب ہے۔اس سے اشارۃً یہ معلوم ہوا کہ اگرنمازی کا منہ ۴۵ ڈگری سے کم کعبہ سے پھر جائے نماز ہوجائے گی کیونکہ اس حال میں وہ مشرق و مغرب کے مابین رہے گا۔