Site icon اردو محفل

خوشخبری دو جو اندھیروں میں مسجدوں کو جاتے ہیں

حدیث نمبر :680

روایت ہے حضر ت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ان لوگوں کو قیامت کے دن پوری روشنی کی خوشخبری دو جو اندھیروں میں مسجدوں کو جاتے ہیں ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)اورابن ماجہ نے اسے سہل ابن سعدوانس سے روایت کیا۔

شرح

۱؎ یعنی جو لوگ بارشوں،اندھیری راتوں میں مسجد سے نہیں رہ جاتے انہیں رب تعالٰی پلصراط پرجہاں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے روشنی دیگا کہ ان کی پیشانی بیٹری کی طرح چمکتی ہوں گی،یہاں کا اندھیرا کام آئے گا۔

Exit mobile version