روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ساری زمین مسجد ہے سوائے قبرستان اور حمام کے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،دارمی)
شرح
۱؎ یعنی اسلام میں ہر جگہ نماز جائز ہے۔قبرستان میں نمازجب منع ہے جب کہ قبرنمازی کے سامنے ہو،لہذا قبرستان کی مسجدوں میں نمازجائز ہے،نیزحمام میں نہانے کی جگہ جہاں میل کچیل گندگیاں رہتی ہیں نماز منع ہے۔اگر اس کے کسی پاک گوشہ میں نماز پڑھی جائے تو حرج نہیں۔