حدیث نمبر 60
روایت ہے ام فضل بنت حارث سے ۱؎ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب میں”وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا”پڑھتے ہوئے سنا ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ پہلے بیان کیا جاچکا ہے کہ آپ حضور کی چچی یعنی حضرت عباس کی زوجہ اور عبداﷲ ابن عباس اور فضل ابن عباس کی والدہ ہیں۔
۲؎ یہ واقعہ کبھی کبھی ہوا وہ بھی بیان جواز کے لیے غالب یہ ہے کہ پوری سورت ایک یا دونوں میں پڑھی۔
