مغرب میں “قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ” اور “قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ”
sulemansubhani
حدیث نمبر 77
روایت ہے حضرت جابر بن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی رات نماز مغرب میں “قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ” اور “قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ” پڑھتے تھے۔(شرح سنہ)ا بن ماجہ نے حضرت ابن عمر سے روایت کی مگر انہوں نے شبِ جمعہ کا ذکر نہ کیا ۱؎
شرح
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ نماز مغرب سے فرائض مغرب مراد ہیں،اور یہ عمل بھی دائمی نہ تھا اکثری تھا۔