حدیث نمبر 90
روایت ہے حضرت فرافصہ ابن عمیرحنفی سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے سورہ یوسف نہیں یاد کی مگر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے فجر میں پڑھنے سے کیونکہ آپ یہی بار بار پڑھتے تھے ۲؎(مالک)
شرح
۱؎ آپ تابعین میں سے ہیں،مدینہ منورہ کے باشندے،قبیلہ بنی حنیفہ سے ہیں جو یمامہ کا مشہور قبیلہ ہے۔
۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ ایک سورت بار ہا نمازوں میں پڑھنا بلاکراہت جائز ہے۔دیکھو حضرت فرافصہ عثمان غنی سے سنتے سنتے اس سورت کے حافظ ہوگئے۔
