Site icon اردو محفل

مفصل کی کوئی چھوٹی بڑی سورت ایسی نہیں

حدیث نمبر 92

روایت ہےحضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی فرماتے ہیں کہ مفصل کی کوئی چھوٹی بڑی سورت ایسی نہیں جو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے نہ سنی ہو جس سے آپ فرض نماز میں لوگوں کی امامت کرتے تھے ۱؎(مالک)

شرح

۱؎ سورۂ حجرات سے سورۂ والناس تک مفصل کہلاتا ہے،یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم مفصل کی ساری سورتیں ساری نمازوں میں پڑھتے تھے کسی میں طوال مفصل،کسی میں اوساط،کسی میں قصار۔

Exit mobile version