روایت ہے حضرت جندب ابن عبداﷲ بجلی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو نماز سے پہلے ذبح کرے وہ اس کی جگہ دوسری ذبح کرے اورجس نے ہمارے نماز پڑھنے تک ذبح نہ کیا ہو وہ اﷲ کے نام پر ذبح کرے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی نماز کے بعد اس کی قربانی درست ہے اس سے پہلے درست نہیں،ہمارے ہاں پہلے والی قربانی کا اعادہ واجب ہے،امام شافعی کے ہاں مستحب،یہ حدیثیں ان کے مخالف ہیں۔