Site icon اردو محفل

امام بخاری کا فقہی مسلک

امام بخاری کا فقہی مسلک

امام بخاری کے اپنے کلام میں اس بات کی کوئی تصریح نہیں ہے کہ ان کا فقہی مسلک کیا تھا البته” جامع صحیح میں امام بخاری ایسی احادیث بکثرت لائے ہیں جو مسلک شافعی کی مؤید ہیں اور غالبا اسی بناء پر بعض مشاہیر علماء نے ان کو امام شافعی کا مقلد گردانا ہے چنانچہ امام قسطلانی متوفی 911ھ اور تاج الدین سبکی کے حوالہ سے لکھتے ہیں:

وقد ذكره ابوعاصم في طبقات اصحابنا الشافعية. (ارشاد الساری ج1 ص ۵۸: دار الکتب العلمیہ بیروت 1421ھ)

ابو عاصم نے امام بخاری کو ہمارے طبقات شافعیہ میں بیان کیا ہے۔

اور تاج الدین سبکی متوفی 771ھ امام بخاری کے بارے میں لکھتے ہیں:

وسمع بمكة عن الحميدي وعليه تفقه عن الشافعی۔ (طبقات الشافعیہ الکبری ج 1 ص 423 دار الکتب العلمیہ بیروت 1420ھ)

یعنی امام بخاری نے مکہ میں حمیدی سے سماع کیا اور انہیں سے فقہ شامی پڑھی۔

ایک اور جگہ لکھتے ہیں

ذكر ابو عاصم العبادی ابا عبد الله في كتابة الطبقات وقال سمع من الزعفرانی و ابی ثور والكرابيسي قلت وتفقه على الحمیدی و كلهم من اصحاب الشافعی. (طبقات الشافعية الکبری ج 1 ص 424-423 دارالکتب العلمیہ بیروت )

ابوعاصم عبادی نے امام بخاری کا ذکر اپنی کتاب ” طبقات شافعیہ میں کیا ہے اور کہا ہے کہ امام بخاری نے زعفرانی ابو ثور اور كرابیسی سے سماع کیا ہے اور میں کہتا ہوں کہ انہوں نے حمیدی سے فقہ پڑھی اور یہ سب امام شافعی کے شاگرد تھے۔

امام تاج الدین سبکی نے یہ تمام ثبوت حافظ ابو عاصم کے اس قول کو تقویت پہنچانے کے لیے ذکر کیے ہیں کہ امام بخاری شافعی المذہب تھے ۔ حافظ ابو عاصم ۳۵۷ھ میں یعنی امام بخاری کے وصال کے ٹھیک ایک سو ایک سال بعد پیدا ہوئے ان کا زمانہ امام قاری کے بہت قریب تھا اس لیے ان کی بات پر اعتماد کر نے کی کئی وجود ہیں۔

اور نواب صدیق حسن بھوپالی متوفی ۱۳۰۷ھ مدینتہ العلوم سے نقل کرکے لکھتے ہیں:

ولذكر بعد ذلك نبذا من ائمة الشافعية ليكون الكتب كامل الطرفين حائز الشرفين وهولاء صنفان احدهما من تشرف بصحبة الامام الشافعی والاخر من تلاهم من الائمة اما الأول فمنهم احمد الخلال ، ابوجعفر البغدادی واما الصنف الثانی فمنهم محمد بن ادریس ابوحاتم الرازی و محمد بن اسمعيل البخاري ومحمد بن على الحكيم ترمذی.( ابجد العلوم ج ۳ سے 127 المکتبة القدوسیہ لاہور: ۱۴۰۳ھ)

اور ہمیں چاہیے کہ اب کچھ ائمہ شافعیہ کا تذکرہ کریں تاکہ ہماری کتاب حنفی اور شافعی دونوں طرفوں کی جامع ہو جائے اور ائمہ شافعیہ دو قسم پر ہیں ایک وہ جو امام شافعی کی محبت سے مشرف ہیں جیسے احمد خلال اور ابوجعفر بغدادی، دوسری قسم کے ائمہ شافعیہ وہ ہیں جیسے محمد بن ادریس ابوحاتم رازی محمد بن اسماعیل البخاری اور محمد بن علی حکیم ترمذی۔

ان ٹھوس حوالہ جات کے پیش نظر امت کی اکثریت اس طرف گئی ہے کہ امام بخاری شافعی المذہب تھے۔

بہر حال امام بخاری شافعی ہونے کی تقدیر پر بھی محفظ مقلد نہیں تھے بلکہ مجتھد في المسائل تھے اور طبقات فقہاء میں تیسرے درجے پر فائز تھے یہی وجہ ہے کہ وہ بعض مسائل میں امام شافعی سے اختلاف کرتے ہیں اور ان مسائل میں خود اجتهاد کرتے ہیں اسی لیے اہل علم کے نزدیک امام بخاری کی مثال شوافع میں ایسی ہے جیسے احناف میں امام ابوجعفر طحاوی کی۔

Exit mobile version