Site icon اردو محفل

کتاب الایمان باب 3 امور ایمان کا بیان

۳- باب أمور الإيمان

وقول الله تعالى (ليس البر آن تولوا وجوهكم قبل المشرق والمغرب ولكن البر من امن بالله واليوم الآخر والملائكة والكتاب والنبيين واتـي الـمـال عـلـى حبـه ذوى القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل والسائلين وفي الرقاب واقام الصلوة و أتى الزكوة والـمـوفـون بـعـهـدهـم إن عـاهـدوا والصابرين في البأساء والضراء وحين الباس أولئك الذين صدقوا وأولئك هم المتقون (البقره:۱۷۷ ) وقد افلح المؤمنون» (المومنون:1 ) الآية۔

امور ایمان کا بیان

اور اللہ تعالی کا یہ قول: ’’ (اصل ) نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو لیکن ( اصل ) نیکی اس شخص کی ہے جو اللہ پر ایمان لاۓ اور یوم آخرت اور فرشتوں اور کتابوں اور نبیوں پر ایمان لاۓ اور مال سے اپنی محبت کے باوجود اللہ کے حکم سے رشتہ داروں یتیموں مسکینوں مسافروں سوالیوں اور غلام آزاد کرانے کے لیے خرچ کرے اور نماز قائم کرے اور زکوۃ ادا کرے اور اپنے عہد کو پورا کر نے والے جب وہ عہد کریں اور تکلیف اور سختی میں صبر کرنے والے یہی سچے لوگ ہیں اور یہی متقی ہیں۔ (البقرہ:۱۷۷ ) ( اور اللہ کا یہ قول : ‘ بے شک مؤمنین کامیاب ہو گئے‘‘ ۔ (المؤمنون:۱ )

امام بخاری نے ان دو آیتوں کے اس لیے ذکر کیا ہے کہ یہ دونوں آیات امور ایمان پر مشتمل ہیں اور ان میں ایمان کے اندر اعمال کو داخل کیا ہے ، ہمارے نزدیک اس ایمان کا نام ایمان کامل ہے، اس لیے یہ آیتیں ہمارے خلاف نہیں ہیں ۔

Exit mobile version