المعارج : ٨ میں فرمایا : جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا۔
اس آیت میں ” المھل “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : زیتون یا اور کسی خوردنی تیل کا تلچھٹ، حضرت ابن مسعود نے فرمایا : اس کا معنی ہے : پگھلا ہوا تانبا یا سیسہ یا چاندی اور اس کا معنی خون اور پیپ بھی ہے۔