أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ ۞

ترجمہ:

جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا.

المعارج : ٨ میں فرمایا : جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا۔

اس آیت میں ” المھل “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : زیتون یا اور کسی خوردنی تیل کا تلچھٹ، حضرت ابن مسعود نے فرمایا : اس کا معنی ہے : پگھلا ہوا تانبا یا سیسہ یا چاندی اور اس کا معنی خون اور پیپ بھی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 8