يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ – سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 8
sulemansubhani نے Monday، 22 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ ۞
ترجمہ:
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا.
المعارج : ٨ میں فرمایا : جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا۔
اس آیت میں ” المھل “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : زیتون یا اور کسی خوردنی تیل کا تلچھٹ، حضرت ابن مسعود نے فرمایا : اس کا معنی ہے : پگھلا ہوا تانبا یا سیسہ یا چاندی اور اس کا معنی خون اور پیپ بھی ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 8