۲۱۰- حَدَّثَنَا أَصْبَعُ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ مَيْمُونَةٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ عِندَهَا كَتِفا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضًا.
(صحیح مسلم :356، الرقم المسلسل : 776، المعجم الکبیر ج ۲۴ ص ۷۴ ، سنن بیہقی ج ۱ ص ۱۵۴ مسند احمد ج 6 ص ۳۳۱ طبع قدیم مسند احمد : ۲۶۸۱۳- ج ۴۴ ص ۳۹۵ مؤسسة الرسالة بیروت)
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اصبغ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے خبر دی از بکیر از کریب از حضرت میمونه رضی اللہ عنہا که نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس کندھے کا گوشت کھایا، پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔
اس حدیث میں کندھے کا گوشت کھانے کا ثبوت ہے خواہ وہ کسی بھی حلال جانور کا گوشت ہو۔
باب مذکور کی یہ حدیث شرح صحیح مسلم:۷۰۰ – ج ا ص ۱۰۴۰ پر مذکور ہے وہاں اس کی شرح نہیں کی گئی ۔
ھھھھ
