Site icon اردو محفل

کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 53 حدیث 213

۲۱۳ – حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ آنَس، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلُوةِ فَلْيَنَمْ حَتَّى يَعْلَمَ مَا يَقْرَا.

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از ابوقلابہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کو نماز میں اونگھ آ جائے تو وہ سو جائے، حتی کہ وہ جان لے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے۔

(سنن نسائی: ۴۴۰ مسند ابو یعلی : ۲۸۰۲ – ۲۸۰۰ مسند احمد ج ۳ ص۱۰۰ طبع قدیم مسند احمد : ۱۱۹۷۱ – ج ۱۹ ص 34،  مؤسسة الرسالۃ بیروت)

اس حدیث کے پانچ رجال ہیں، ان سب کا تعارف ہو چکا ہے۔

اس حدیث کے مسائل صحیح البخاری : ۲۱۲ کے مسائل کی مثل ہیں۔

المهلب نے کہا ہے کہ اس نماز سے مراد تہجد کی نماز ہے کیونکہ فرض نماز نیند کے اوقات میں نہیں ہوتی اور نہ اس میں اتنی در لگتی ہے کہ انسان کو نیند آ جائے لیکن حدیث کے الفاظ میں عموم ہے، اس لیے اس کو تہجد کی نماز کے ساتھ مختص کرنا صحیح نہیں ہے۔

(فتح الباری ج ۱ ص ۷۴۶ دار المعرفہ بیروت 1426ھ )

Exit mobile version