٢٤٥- حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِى وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَشوصُ فَاهُ بالسواك. [ اطراف الحديث :۸۸۹-1136
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از ابووائل از حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو اپنے منہ کو مسواک سے صاف کرتے۔
صحیح مسلم : 255، الرقم المسلسل : ۵۸۲ سنن ابوداؤد : ۵۵ سنن نسائی: ۲ سنن ابن ماجه: 286، صحیح ابن خزیمہ: ۱۳۶ صحیح ابن حبان : ۱۰۷۵ مصنف ابن ابی شیبہ ج ۱ ص ۱۷۳ مسند احمد ج ۵ ص 402، طبع قدیم، مسند احمد : ۲۳۴۱۵ – ج ۳۸ ص ۴۱۷-۴۱۶ مؤسسة الرسالة بیروت)
مذکور الصدر دونوں حدیثیں شرح صحیح مسلم : ۵۰۱ – ۵۰۰ – ج ۱ ص ۱۹۱۰ پر ہیں ان کی شرح کے عنوانات حسب ذیل ہیں :
مسواک کا لغوی اور شرعی معنی
مسواک کے متعلق احکام شرعیہ
منجن اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ سے دانت صاف کرنا بھی
مسواک کے حکم میں ہے
احکام شرعیہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مفوض ہونا
