Site icon اردو محفل

کتاب الغسل  باب 4 حدیث  254

٤ – بَاب مَنْ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا

جس شخص نے اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا

 

باب سابق اور یہ باب دونوں احکام غسل سے متعلق ہیں۔

٢٥٤- حَدَّثَنَا أَبُو نعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِى سُلْيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ قَالَ حَدَّثَنِی جبير بن مُطْعِمٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَنَا فَأَفِيْضُ عَلَى رَأْسِى ثَلَاثًا، وَأَشَارَ بِيَدَيْهِ كلتيهما . (صحیح مسلم: 327،  الرقم المسلسل : ۷۲۵ سنن ابوداؤد : ۲۳۹ سنن نسائی: 250،  سنن ابن ماجه: ۵۷۵ المعجم الکبیر 1483،  مصنف ابن ابی شیبہ ج ا ص ۶۴ سنن بیہقی ج ا ص 76،  مسند احمد ج 4 ص ۸۲ طبع قدیم، مسند احمد ج ۲۷ ص ۳۱۴ مؤسسة الرسالة بیروت)

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق انہوں نے کہا: مجھے حضرت سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہا میں،  تو میں اپنے سر پر تین بار پانی ڈالتا ہوں، آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی طرف اشارہ کیا۔

حدیث مذکور کے رجال کا تعارف

(۱) ابونعیم الفضل بن دکین

(۲) زبیر بن معاویہ الجھلی

(۳) ابو اسحاق السبیعی عمرو بن عبداللہ ،ان کا تعارف ہو چکا ہے

(۴) حضرت سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ یہ افاضل صحابہ میں سے ہیں، انہوں نے ۱۵ احادیث روایت کی ہیں، امام بخاری نے ان میں سے دو روایت کی ہیں انہوں نے مسلمانوں میں سب سے پہلے کوفہ میں رہائش اختیار کی انہوں نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے خون کے مطالبہ میں چار ہزار مسلمانوں کی قیادت کی ان کا نام التوابین رکھا گیا اور یہ ان کے امیر تھے،  ان کو عبیداللہ بن زیاد کے لشکر نے الجزیرہ میں 65ھ میں شہید کردیا

(۵) حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ انہوں نے ۶۰ احادیث روایت کی ہیں، امام بخاری نے ان میں سے ۹ احادیث روایت کی ہیں، یہ سادات قریش میں سے تھے مدینہ منورہ میں ۵۴ھ میں فوت ہو گئے ۔ (عمدۃ القاری ج ۳ ص ۲۹۸۔۲۹۷)

حدیث مذکور کی شرح

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غسل میں سنت یہ ہے کہ تین دفعہ پورے جسم پر پانی بہایا جائے اور فرض یہ ہے کہ پورے جسم پر ایک مرتبہ پانی بہایا جائے اور ایک بار غرارہ کیا جائے اور ایک بار ناک میں پانی ڈالا جائے ۔

باب مذکور کی حدیث شرح صحیح مسلم : ۶۴۹ – ج ۱ ص ۱۰۲۲ پر مذکور ہے، وہاں اس کی شرح نہیں کی گئی۔

Exit mobile version