٣١٠ – حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اعْتَكَفَتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ اَزْوَاجِه فَكَانَتْ تَرَى الدَّمَ وَالصُّفْرَةَ، وَالطَّسْتُ تَحْتَهَا ، وَهِيَ تُصَلَّى۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا : ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی از خالد از عکرمه از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون اعتکاف میں بیٹھیں،پس وہ خون کو اور زرد رنگ دیکھتی تھیں اور ان کے نیچے تھال تھا اور وہ نماز پڑھتی تھیں ۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۰۹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
