Site icon اردو محفل

کتاب الصلوۃ  باب 9  حدیث نمبر  366

٣٦٦ – حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِي قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئبِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَالٌ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَايَلبْسُ الْمُحْرِمُ؟ فَقَالَ لَا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ، وَلَا السَّرَاوِيْلَ، وَلَا الْبَرْنُسَ، وَلَا ثوْبًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَان،ُ وَلَا وَرَسُ، فَمَنْ لَمْ يَجِدِ النعْلَينِ فَلْيَلْبَسِ الْخَفَيْنِ وَلْيَقْطَعُهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَينِ وَعَنْ نافِع،ٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثله. (جامع المسانید لابن الجوزی: ۳۳۵۰ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ)

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عاصم بن علی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی از الزهری از سالم از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ محرم کیا پہنے؟ آپ نے فرمایا: وہ قمیص نہ پہنے اور شلوار نہ پہنے اور ٹوپی نہ پہنے اور زعفران اور خوشبودار گھاس سے رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے اور جس کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے اور موزوں کو نیچے سے کاٹ لے حتی کہ وہ ٹخنوں سے نیچے ہوجائیں اور از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس حدیث کی مثل مروی ہے۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۱۳۴ میں کردی گئی ہے وہاں اس کا عنوان تھا: ” جس نے سائل کے سوال سے زیادہ جوابات دیئے اور یہاں متعدد کپڑوں میں نماز پڑھنے کے بیان میں اس حدیث کو ذکر کیا ہے اور اس حدیث میں دونوں باتیں ہیں۔

Exit mobile version