Site icon اردو محفل

کتاب الصلوۃ  باب 40  حدیث نمبر 419

٤١٩ – حدثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فَلْيَحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِي، عَنْ أَنَسِ بْنِ مالک قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صلوتہ، ثُمَّ رَقِي الْمِنْبَرَ فَقَالَ فِي الصَّلوةِ وَفِي الركوع انی لَارَاكُمْ مِنْ وَرَائِي كَمَا أَرَاكُمْ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحی بن صالح نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں فلیح بن سلیمان نے حدیث بیان کی از هلال بن علی از حضرت انس بن مالک  رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی’ پھر آپ منبر پر چڑھے پھر آپ نے نماز اور رکوع کے متعلق فرمایا: بے شک میں تم کو اپنے پیچھے بھی ضرور اسی طرح دیکھتا ہوں، جس طرح سامنے دیکھتا ہوں۔

حدیث مذکور کے رجال

(1) یحیی بن صالح الوھاظی

(۲) فلیح

(۳) ھلال بن علی، ان کو ھلال بن ابی ھلال بن علی بھی کہا جاتا ہے اور ابن اسامہ الفبری المدنی بھی کہا جاتا ہے، یہ ہشام بن عبدالملک کی خلافت کے آخر میں فوت ہوگئے تھے

(۴) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ۔

عمدۃ القاری ج 4 ص 34

اس حدیث کی شرح کے لیے گزشتہ حدیث : ۴۱۸ کو دیکھیں۔

Exit mobile version