Site icon اردو محفل

کتاب الصلوۃ  باب 91  حدیث نمبر 497

٤٩٧ – حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْد،ٍ عَنْ سَلَمَةَ قَالَ كَانَ جِدَارُ الْمَسْجِدِ عِند الْمِنْبَرِ مَا كَادَتِ الشَّاةُ تَجُوْزُهَا۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مکی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے حدیث بیان کی از حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا: مسجد کی دیوار منبر کے پاس تھی، اس سے بکری بہ مشکل گزر سکتی تھی۔

صحیح مسلم : 509،  الرقم المسلسل :11150،  سنن ابوداود: ۱۰۸۲ سنن ابن ماجه: 1430،  المعجم الکبیر 2699،  سنن بیہقی ج ۲ ص ۲۷۲ مسند احمد ج 4 ص 54 طبع قدیم، مسند احمد : 16542،  – ج 27 ص ۷۸ مؤسسة الرسالة بیروت

یہ حدیث ثلاثی ہے، اس میں امام بخاری اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے درمیان صرف تین راوی ہیں اس حدیث کی باب کے عنوان سے اس طرح مطابقت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر کے پہلو میں کھڑے ہوتے تھے،  کیونکہ اس وقت آپ کی مسجد میں محراب نہیں تھا، پس آپ کے اور دیوار قبلہ کے درمیان اتنی مسافت تھی جتنی مسافت منبر اور دیوار قبلہ کے درمیان تھی، پس گویا کہ حضرت سلمہ نے کہا: نمازی اور سترہ کے درمیان اتنا فاصلہ ہونا چاہیے جتنا فاصلہ آپ کے منبر اور دیوار قبلہ کے درمیان تھا۔

Exit mobile version