Site icon اردو محفل

کتاب مواقیت الصلوۃ باب 9 حدیث نمبر 535

٥٣٥ – حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ سَمِع زيدَ بْن وَهْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍ قَالَ أَذَّنَ مَوذِنُ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ، فَقَالَ ابْرِد ابرد۔ او قَالَ انتظر انتظر. وَقَالَ شِدَّةُ الحَر مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَابْرِدُوا عَنِ الصَّلوةِ حَتَّى رَأَيْنَا في التلول . [ اطراف الحديث : ۵۳۹_۶۲۹ – ۳۴۵۸]

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از المہاجر ابی الحسن انہوں نے زید بن وہب سے سنا از حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے مؤذن نے ظہر کی اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں، ٹھنڈے وقت میں، یا فرمایا: انتظار کرو انتظار کرو اور فرمایا: گرمی کی شدت دوزخ کے جوش سے ہے، پس جب شدید گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو، حتیٰ کہ ہم نے ٹیلوں کا سایا دیکھا۔

( صحیح مسلم :616، الرقم مسلسل : ۱۳۷۴ سنن ابوداؤد: 401، سنن ترمذی: ۱۵۸ موطا امام مالک : ۲۸ دار المعرفة بیروت مسند ابوداؤد الطیاسی: ۴۴۵ مصنف ابن ابی شیبه ج 1 ص 324،  صحیح ابن خزیمہ: 394، صحیح ابن حبان : ۱۵۰۹ سنن بیہقی ج ا ص 438، شرح السنته : 363، مسند احمد ج ۵ ص ۱۵۵ طبعقدیم، مسند احمد : ۲۱۳۷۴ – ج ۳۵ ص ۳۰۲ مؤسسة الرسالة بیروت)

مؤذن کا مصداق اور فیی التلول“ کا معنی اور اس پر دلیل کہ دو مثل سائے تک ظہر کا وقت رہتا ہے

اس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موذن کا ذکر ہے اس سے مراد حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔

اس حدیث میں مذکور ہے: مؤذن نے اذان دی تو آپ نے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں ۔ بہ ظاہر اس کا معنی ہے: مؤذن کے اذان شروع کرنے کے بعد آپ نے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں، لیکن صحیح البخاری:۵۳۹ میں یہ عبارت ہے کہ مؤذن نے اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا: ٹھہر جاؤ۔ اس حدیث میں یہ تصریح ہے کہ ٹیلوں کے ایک مثل سائے کے بعد ظہر کی اذان دی گئی اور اس میں یہ دلیل ہے کہ دو مثل سائے تک ظہر کا وقت رہتا ہے اور یہی فقہاء احناف کثرھم اللہ کا مذہب ہے۔

اس حدیث میں فیی التلول” کا لفظ ہے ‘فیی ” کا معنی ہے: سایا اور التلول ، تل” کی جمع ہے اس کا معنی ہے: ٹیلہ۔

Exit mobile version