577 – حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ كُنْتُ أَتَسَحَّرُ فِي أَهْلِي، ثُمَّ تَكُونُ سُرْعَةً بِي أَنْ أُدْرِكَ صَلُوةَ الْفَجْرِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ . [طرف الحديث: 1920] (صحیح ابن خزیمہ: 1942۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن ابی اویس نے حدیث بیان کی از برادر خود از سلیمان از ابی حازم انہوں نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے اہل کے ساتھ سحری کرتا، پھر مجھے جلدی ہوتی تاکہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نمازِ فجر پالوں۔
حدیث مذکور کے رجال
(۱) اسماعیل بن اویس ،ابوالویس کا نام عبد اللہ الاصبحی المدنی ہے یہ امام مالک بن انس کے بھانجے ہیں
(۲) ان کے بھائی عبدالحمید بن ابی اویس ہیں ان کی کنیت ابوبکر ہے
(۳) سلیمان بن بلال، ابوایوب ہیں
(۴) ابوحازم سلمہ بن دینار الاعرج یہ اہل مدینہ میں عبادت گزاروں میں سے تھے
(۵) حضرت سہل بن سعد بن مالک الانصاری رضی اللہ عنہ۔ (عمدۃ القاری ج ۵ ص ۱۰۸)
اس حدیث سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نمازِ فجر اول وقت میں پڑھتے تھے۔
