Site icon اردو محفل

کتاب مواقیت الصلوۃ باب 31 حدیث نمبر 586

۵۸۶- حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِاللّٰهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَال أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ الْجُنْدَعِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيد الْحدْرِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَرْتَفِع الشَّمْسُ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ. [اطراف الحدیث: ۱۱۸۸۔ ۱۱۹۷۔ 1864۔ ۱۹۹۲۔ ۱۹۹۵]

صحیح مسلم: 827 الرقم المسلسل: ۱۸۹۲، سنن النسائی: ۵۶۳، مسند الحمیدی: 731، مصنف ابن ابی شیبہ ج ۲ ص ۳۴۸، السنن الکبری للنسائی: ۱۵۴۹، مسند ابویعلی: 1121۔ 977، مصنف عبدالرزاق: ۳۹۶۱، مسند احمد ج ۳ ص 7 طبع قدیم، مسند احمد: ۱۱۰۳۳۔ ج ۱ ص ۸۱ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت)

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی از صالح از ابن شہاب انہوں نے کہا: مجھے عطاء بن یزید الجندعی نے خبر دی انہوں نے حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں ہے حتی کہ  سورج بلند ہوجائے اور عصر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے حتی کہ سورج غروب ہوجائے۔

حدیث مذکور کے رجال

(۱) عبدالعزیز بن عبداللہ بن یحییٰ بن عمرو القرشی المدنی

(۲) ابراہیم بن سعد بن عبدالرحمان بن عوف الزہری القرشی المدنی

(۳) صالح بن کیسان الغفاری مودب ولد عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ

(۴) محمد بن مسلم بن شہاب الزہری

(۵) عطاء بن یزید، ابویزید اللیثی الجندعی المدنی

(۶) حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ۔ (عمدۃ القاری ج ۵ ص ۱۱۸)

اس حدیث کی شرح کے لیے صحیح البخاری: ۵۸۳ کا مطالعہ فرمائیں۔

اس حدیث میں نفی بمعنی نہی ہے اور ان دو وقتوں میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ہمارے اصحاب نے کہا ہے کہ فجر اور عصر کی نماز کے بعد قضاء نماز پڑھنا سجدہ تلاوت کرنا اور نمازِ جنازہ پڑھنا جائز ہے۔

Exit mobile version