۵۹۲ – حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رَكْعَتَانِ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَعُهُمَا سِرًّا وَلَا عَلَانِيَةً رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلُوةِ الصُّبْحِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الشیبانی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمن بن الاسود نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا انہوں نے بیان کیا کہ دو رکعت ایسی ہیں جن کو رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے، پوشیدہ نہ ظاہر، دو رکعت صبح کی فرض نماز سے پہلے اور دو رکعت عصر کے بعد۔
اس حدیث کی شرح کے لیے بھی حدیث: ۵۹۰ کا مطالعہ فرمائیں۔
امام نسائی کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ دو نمازوں کو رسول اللہ ﷺ نے میرے گھر میں کبھی ترک نہیں کیا پوشیدہ نہ ظاہر دو رکعت فجر سے پہلے اور دو رکعت نماز فجر کے بعد۔ (سنن نسائی: ۵۷۳)
