Site icon اردو محفل

کتاب مواقیت الصلوۃ باب 34 حدیث نمبر 594

۳۴ – بَابُ التَّبْكِيرِ بِالصَّلَاةِ فِي يَوْمٍ غَيْمٍ

ابرا آلود دن میں جلدی نماز پڑھنا

اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ ابر آلود دن میں معمول سے پہلے نماز پڑھنی چاہیے تاکہ ایسا نہ ہو کہ نماز کا وقت نکل جائے اور ابر آلود دن کی وجہ سے وقت گزرنے کا پتہ نہ چل سکے، لیکن یہ احتیاط اس وقت تھی جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں اور اب جب کہ گھڑیاں ایجاد ہوچکی ہیں تو خواہ بادل ہوں یا بارش ہو نماز معمول کے مطابق معینہ اوقات پر پڑھنی چاہیے۔

۵۹۴ – حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى، هُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّ أَبَا الْمَلِيحِ حَدَّثَهُ قَالَ كُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ، فَقَالَ بَكِّرُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ حَبِطَ عَمَلُهُ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معاذ بن فضالہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ اور وہ ابن ابی کثیر ہیں از ابوقلابہ کہ ابوملیح نے ان کو حدیث بیان کی کہ ہم ابر آلود دن میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، انہوں نے کہا: نماز جلدی پڑھنا کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے: جس نے عصر کی نماز ترک کردیا اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری: ۵۵۳ میں گزرچکی ہے، وہاں اس کا عنوان تھا: ‘جس نے عصر کی نماز ترک کی اس کا گناہ’ اور اس حدیث میں دونوں عنوانوں کی گنجائش ہے۔

Exit mobile version