روایت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ وضو اس پر ہے جو لیٹ کر سوئے،کیونکہ جب وہ لیٹے گا تو اس کے جوڑ ڈھیلے ہوجائیں گے ۱؎(ترمذی وابوداؤد)
شرح
۱؎ بیٹھے ہوئے ٹیک لگا کر سونا بھی اسی حکم میں ہے کیونکہ وضو ٹوٹنے کی علت اور اعضاء کا ڈھیلا پڑنا ہے خواہ لیٹ کر ہو یا بیٹھے ہوئے ٹیک لگا کر حتی کہ جو کوئی بیٹھے ہوئے اونگھے اور اونگھتے میں گرے،گرنے کے بعد آنکھ کھلے وضو جاتا رہا اور اگر گرنے سے قبل آنکھ کھل گئی پھرگرا تووضو نہ گیا۔